22 جون 2013 - 19:30
گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹری اور آئی جی معطل

پاکستان کے شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹری اور آئی جی کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ابنا: اسلام آباد سے رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رات 1 بجے فیری میڈوز میں نالے کے قریب بیس کیمپ میں شدت پسند آئے اور  فائرنگ کی جس سے 3 چینی،5 یوکرین اور ایک روسی سیاح کو قتل کیا وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق شدت پسند سیکیورٹی فورسزکی یونیفارم میں آئےتھے ۔انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری اور آئی جی گلگت بلتستان کو معطل کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف انکوائری ہو گی۔
 چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ اس واقعہ سے حملہ آوروں کا مقصد دنیاکو پیغام دیناتھا کہ پاکستان غیر محفوظ جگہ ہے.
.....
/169