21 جون 2013 - 19:30
سانحہ پشاور پر ایران کی طرف تعزیتی پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان سید عباس عراقچی نے پاکستان کے شہروں کراچی اور پیشاور میں پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعات کی، جن میں بے گناہ مسلمانوں کی ایک تعداد شہید و زخمی ہوگئی شدید مذمت کی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان سید عباس عراقچی نے پاکستان کے شہروں کراچی اور پیشاور میں پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعات کی، جن میں بے گناہ مسلمانوں کی ایک تعداد شہید و زخمی ہوگئی شدید مذمت کی ہے۔  ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس عراقچی نے اپنے تعزیتی پیغام میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ بلاشبہ پاکستان میں دہشتگردی کے اس قسم کے واقعات پاکستان اور اس ملک کی قوم کے دشمنوں کی جانب سے انجام پارہے ہیں جن کا مقصد مسلمانوں کے دشمنوں کے ناپاک عزائم، پورے کرنا ہے۔سید عباس عراقچی نے پاکستان میں دہشتگردی کے ان واقعات پر اس ملک کی حکومت اور قوم کو تعزیت پیش کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہارکیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲