21 جون 2013 - 19:30
دہشتگردوں کے ہاتھوں قتل عام پر عالمي اداروں کي خاموشي پر کڑي نکتہ چيني

حکومت شام نے دہشتگردوں کے ہاتھوں عام شہريوں کے قتل عام پر عالمي اداروں کي خاموشي پر کڑي نکتہ چيني کي ہے-

ابنا: شام کے وزير محنت حسن حجازي نے کہا ہے کہ شامي عوام کے خلاف دہشتگردوں کے مجرمانہ اقدامات پر عالمي اداروں نے خاموشي کيون اختيار کر رکھي ہے- جينوا ميں محنت کشوں  کے بارے ميں عالمي اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حسن حجازي نے کہا کہ دہشتگردوں نے اب تک آٹھ سو سے زيادہ محنت کشوں کو کام کے دوران يا کام سے گھر واپس جاتے ہوئے قتل کيا ہے- شام کے وزير محنت کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو اقوام متحدہ ميں اثر و رسوخ رکھنے والے ملکوں کي حمايت حاصل ہے اور انہوں نے ملک کے صنعتي ڈھانچے کو تباہ اور اہم آلات ملک سے باہر منتقل کرديئے ہيں تاکہ شام  کي معيشت کو برباد کيا جا سکے-سعودي عرب، قطر، ترکي، امريکہ، فرانس، برطانيہ اور اسرائيل شام ميں بدامني پھيلانے والے دہشتگروں کي مالي اور اسحلہ جاتي حمايت کر رہے ہيں جسکا مقصد شام کي موجودہ حکومت کو ختم کرنا ہے......../169