ابنا: روس کے وزير خارجہ سرگئي لاؤروف کےبعد فرانس کے صدر فرانسوا اولينڈ نے بھي شام کے بارے ميں جنيوا دو اجلاس ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے نو منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحاني کي شرکت کا مطالبہ کيا ہے - ايران کي وزارت خارجہ کے ترجمان سيد عباس عراقچي نے تہران ميں ايک انٹرويو ميں ايران کے جواب کے بارے ميں کہا کہ ہم اس قسم کے بيانات کا استقبال کرتے ہيں ليکن شرکت کے بارے ميں فيصلہ تاريخ ايجنڈا اور پروگرام کي تفصيلات معلوم ہونے کے بعد کيا جائے گا- انہوں نے جنيوا دو اجلاس ميں مختلف شخصيات اور فريقوں کے بيانات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھي جينوا دو اجلاس ميں شرکت کا باضابطہ دعوت نامہ موصول نہيں ہوا ہے - اس سے پہلے ايران کے وزير خارجہ بتاچکے ہيں کہ جنيوا دو اجلاس ميں شرکت کے لئے زباني دعوت نامہ مل چکا ہے ليکن ابھي تحريري دعوت نامہ نہيں آيا ہے -
.......
/169