20 جون 2013 - 19:30
شام میں دھشتگردوں کے ہاتھوں مزدوروں کے قتل عام کی مذمت

شام نے اس ملک میں دھشتگردوں کے ہاتھوں محنت کشوں کے قتل عام پر عالمی لیبر یونین کی خاموشی پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

ابنا: شام کی خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے وزیربرائےمحنت وافرادی قوت(لیبر) حسن حجازی نے کہا ہے کہ کس لئے عالمی لیبر یونین نےشام میں دھشتگردوں کے ہاتھوں اس ملک کے عوام خاص طورپرمحنت کشوں کے قتل عام پر خاموشی اختیار کی ہے ۔ حسن حجازی نے جنیوا میں عالمی لیبر یونین کے دوسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھشتگردوں نے اب تک اس ملک میں 800سے زیادہ محنت کشوں کو قتل کیا ہے۔شام کے وزیر محنت و افرادی قوت(لیبر) نے کہا کہ دھشتگردوں نے جنھیں اقوام متحدہ کے رکن ملکوں کی حمایت حاصل ہے اس ملک کی اہم صنعتوں کو تباہ اوراہم ساز و سامان کو چرا کر بیرونی ممالک میں منتقل کر دیا ہے تا کہ شام کی معیشت کو نقصان پہنچے۔امریکہ،برطانیہ،فرانس،اسرائیل،سعودی عرب،ترکی اورقطر 2011سےشام کے حالات کو خراب کرنے کیلئے دھشتگردوں کو تربیت اور ہتھیار فراہم کر رہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲ا