20 جون 2013 - 19:30
کراچی فائرنگ سے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی جانبحق

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے رکن صوبائی اسمبلی ساجد قریشی بیٹے سمیت فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔

ابنا: پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان متحدہ قومی موومنٹ کے پی ایس 103 سے رکن صوبائی اسمبلی ساجد قریشی جیسے ہی اپنے بیٹے کے ساتھ نارتھ ناظم آباد میں واقع مسجد سے نماز جمعہ پڑھ کر باہر نکلے ہی تھے کہ باہر ان کی تاک میں موجود نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ جس سے ساجد قریشی اور ان کے صاحبزادے شدید زخمی ہوئے جنہیں اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ دونوں راستے ہی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسےجبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے ساجد قریشی کے قتل کو شہر کا امن تباہ کرنے کی شازش قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے امن قائم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔گورنر اور وزیراعلی سندھ نے واقعہ کی مزمت کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲