19 جون 2013 - 19:30
کيتھرن ايشٹن اور صدر مرسي کي ملاقات

يورپي يونين شعبہ خارجہ پاليسي کي انچارج نے قاہرہ ميں صدر محمد مرسي اور ديگر مصري رہنماؤں سے باہمي دلچسپي کے امور پر تبادلہ خيال کيا-

ابنا: يورپي يونين شعبہ خارجہ پاليسي کي سربراہ کيتھرن ايشٹن نے قاہرہ ميں صدر محمد مرسي سے ملاقات ميں مصر کے سياسي حالات، خطے کي صورتحال اور شام کے بحران کے بارے ميں تبادلہ خيال کيا ہے –اس رپورٹ کے مطابق کيتھرن ايشٹن نے اپنے دورہ قاہرہ ميں مصر کے وزير خارجہ احمد کامل عمرو سے بھي ملاقات کي ہے -انہوں نے اس ملاقات کے بعد ايک پريس کانفرنس ميں کہا کہ يورپي يونين شام کے مسئلے کا نزديک سے جائزہ لے رہي ہے -رپورٹ کے مطابق مصرکے وزير خارجہ نے اس پريس کانفرنس  ميں کہا کہ قاہرہ نے ہميشہ شام کے بحران کے سياسي حل پر زور ديا ہے اور  شام کے مخالفين کے گروہوں کے ساتھ رابطے ميں ہے تاکہ ان کا ايک نمائندہ وفد جنيوا دو اجلاس ميں شرکت کے لئے بھيجا جاسکے-يورپي يونين شعبہ خارجہ پاليسي کي انچارج کيتھرن ايشٹن نے اس دورے ميں عرب ليگ کے سيکريٹري جنرل نبيل العربي سے بھي ملاقات اور علاقے کے حالات پر گفتگو کي –......./169