ابنا: اطلاعات کے مطابق عراق کے شمالی صوبے نینوا اور مشرقی صوبے الانبار میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے موقع پر ان صوبوں کے صدر مقامات پر متعدد دھماکے ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق الانبار اور نینوا صوبوں میں آج صبح بلدیاتی انتخابات شروع ہوئے اور اسی درمیان دونوں صوبوں کے موصل اور رمادی شہروں میں متعدد دھماکے ہوئے۔موصل میں 9 اور رمادی میں 5 دھماکے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ان دھماکوں میں ہونے والے امکانی مالی یا جانی نقصان کی کوئي اطلاع نہیں ہے۔گزشتہ اپریل میں عراق کے 12 صوبوں میں صوبائي کونسلوں کے انتخابات ہوئے تھے اور وزیراعظم نوری مالکی کے حامی گروپوں کو ان انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئي تھی لیکن الانبار اور نینوا صوبوں میں سیکورٹی کی بنا پر انتخابات ملتوی کردئيے گئے تھے۔...../169
19 جون 2013 - 19:30
News ID: 431879
عراق کے الانبار اور نینوا صوبوں میں آج متعدد دھماکے ہونے کی اطلاعات ہیں۔