ابنا: شامی نیوزایجنسی سانا کی رپورٹ کےمطابق شام کی بارڈر سیکورٹی فوج نے کل تلکاخ کےعلاقے میں دراندازی کی کوشش کرنے والے چند مسلح افراد کی کوششوں کوناکام اور حمص میں دوکار بموں کوناکارہ بنا دیا۔ رپورٹ کےمطابق فوج نے طلف، حلمۃ قارہ، اور حوارہ کے مضافات میں کئی دہشتگردوں کوہلاک کردیا۔ایسےعالم میں کہ جب عربی اور مغربی محاذ بشار اسد حکومت کےخلاف دہشتگردوں کومسلح کرنے کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ، شامی فوج مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن کرکے دہشتگردوں کےحملوں کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے اور اب تک انھیں کافی نقصان پہنچا چکی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
19 جون 2013 - 19:30
News ID: 431662
شام کی فوج نے اس ملک میں مسلح دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔