اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام میں شیعہ نسل کشی پر مبنی فتوے دینے والے مفتی’’ شافی العجمی‘‘ کے قتل پر عراق کے ایک تاجر کی طرف سے انعام کا اعلان کئے جانے کے بعد شافی العجمی نے بھاگ کر قطر میں پناہ لی۔کویت کے تکفیری مفتی شافی العجمی نے شیعہ عورتوں اور بچوں کے قتل کا فتویٰ دے کر شیعوں میں دھشت پھیلانے کا مطالبہ کیا تھا۔عراق کے شہر بصرہ کے رہنے والے ایک بڑے تاجر نے اس وقت اس وہابی مفتی ’’شافی العجمی‘‘ کے سر پر عظیم رقم کو انعام کے طور پر عطا کرنے کا اعلان کیا جب شافی نے فتویٰ دینے کے بعد ٹی وی چینل پر آ کر یہ اعتراف کیا کہ شام کے علاقے دیر الزور میں دھشتگردوں کے ہاتھوں ایک شیعہ عالم دین کی بیوی اور کمسن بچے کو اہل خانہ کے سامنے ذبح کیا جانا اس کے فتوے کے مطابق تھا۔عراقی تاجر کی طرف سے قتل پر انعام کے اعلان کے بعد شافی العجمی نے کویت سے بھاگ کر قطر پناہ لی ہے۔
