18 جون 2013 - 19:30
پاکستان طالبان کا ایک کمانڈر تنظیم سے کنارہ کش

کراچی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ایک کمانڈر نے اپںے پندرہ ساتھیوں سمیت اس تنظیم سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔

ابنا: کراچی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ایک کمانڈر نے اپںے پندرہ ساتھیوں سمیت اس تنظیم سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ ایک غیر معروف اخبار کے دفتر کو ارسال کی جانے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق مذکورہ طالبان کمانڈر نے اپنا اور اپنے کسی ساتھی کا نام ظاہر کئے بغیر کہا کہ وہ مناسب وقت پر خود کو میڈیا پر ظاہر کردیں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اںہوں یہ فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے کیونکہ اب وہ جان گئے ہیں کہ ان کو بعض قوتیں اپنے ناجائز مفادات کے لئے استعمال کرتی رہی ہیں اور جہاد کے نام پر بننے والی اس تنظیم کو ایک دہشت گرد تنظیم بنادیا گیا ہے۔اس طالبان کمانڈر نے اپنے بیان میں متعدد دہشت گردانہ کاروائیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات پر نادم ہیں اور وقت پڑنے پراس بارے میں چونکا دینے والے انکشافات کریں گے۔اس طالبان کمانڈر نے اپنے بیان میں دعوی کیا ہے کہ کبھی ہم سے کہا جاتا ہے کہ صرف شیعوں کو نشانه بنانا ہے اور کبھی عبد اللہ شاه غازی کے مزار پر بلاسٹ کرنے ہدایت ملتی ہے۔ کبھی ایم کیو ایم پر حملوں کا ہدف دیا جاتا ہی تو کبھی ان کے ساتھ ہمارے رابطے کرائے جاتے ہیں۔پریس ریلیز میں دعوی کیا گیا ہے کہ دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی کاروائیوں کے لئے ملنے والی ہدایات کے پیچیدہ طریقہ کار اور کوڈ ورڈز کے استعمال سے سے ظاہر ہوتا ہے کہ  ہمارے سرپرستی کرنے والے باضابطہ طور پر کسی بڑی خفیہ جاسوس تنظیم سے تعلق رکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲