18 جون 2013 - 19:30
افغانستان میں نیٹو کی سکیورٹی کی ذمہ داریاں باضابطہ طور پر افغان فوج کو منتقل

افغانستان میں نیٹو نے سکیورٹی کی ذمہ داریاں باضابطہ طور پر افغان فوج کو منتقل کردی ہیں۔ نیٹو سے افغان حکام کوسکوریٹی کی ذمہ داریاں منتقل ہونے کا باضابطہ اعلان صدر حامد کرزئی نے کابل میں ہونے والی تقریب میں کیا۔

ابنا: نیٹو سے افغان حکام کوسکوریٹی کی ذمہ داریاں منتقل ہونے کا باضابطہ اعلان صدر حامد کرزئی نے کابل میں ہونے والی تقریب میں کیا۔ تقریب میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل آندرس راسموسن نے بھی شرکت کی۔تقریب سے خطاب میں صدر حامد کرزائی نے کہا کہ ملک کی سکیورٹی کی تمام ذمہ داریاں اب افغان فورسز سنبھالیں گی۔اور اُنہیں امید ہے کہ وہ یہ کام بہادری سے کریں گی۔ افغان فوج کو نیٹو نے سنہ دو ہزار گیارہ سے مرحلہ وار ذمہ داریاں سونپنا شروع کر دیں تھیں۔ جس میں سے آخری پچانوے اضلاع کا کنٹرول افغان فوج کے حوالے کیا گیا ہے۔آخری مرحلے میں آج قندھار،ننگرہار،خوست اور پاکتیکا کے اضلاع کی ذمہ داری منتقل کی گئی ہے۔ دو ہزار چودہ میں اتحادی فوج کا افغانستان سے مکمل انخلا ہو جائے گا۔ افغانستان کے صدر نے طالبان کی خفیہ حمایت کرنے پر بھی مغربی ممالک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے سلسلے میں مغربی ممالک کی دوگانہ پالیسی پر انھیں سخت افسوس ہے۔......./169