18 جون 2013 - 19:30
افغانستان؛ بگرام ایئربیس پر حملہ، ۴ امریکی فوجی ہلاک

افغانستان میں بگرام ایئربیس پر حملے کی جس میں 4 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔

ابنا: افغانستان میں بگرام ایئربیس پر حملے کی جس میں 4امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔طالبان نے ذمہ داری قبول کی۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک امریکی عہدے دارنے کہا ہے کہ بگرام ایئر بیس کوشدت پسندوں نے راکٹ اور مارٹرگولوں سے نشانہ بنایا جس کے بعد شدیدفائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کا واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے کہ جب قطر میں طالبان کے باضابطہ دفتر کا افتتاح ہوا ہے اور طالبان نے افغان حکام اور امریکا کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲