ابنا: پاکستان کے شہر مردان میں ایک خودکش بم دھماکے میں20 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے، اس دھماکے میں تازہ انتخابات میں منتخب ہونے والے آزاد امیدوار ایم پی اے عمران مہمند بھی جاں بحق ہوگئے۔یہ دھماکہ اس وقت کیا گیا جب گزشتہ رات مردان کے ہی علاقے شکر گڑھ میں قتل ہونے والے پٹرول پمپ کے مالک حاجی عبداللہ کی نماز جنازہ ہورہی تھی۔خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اُڑالیا۔ یہ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ نماز جنازہ میں شریک آزاد رکن صوبائی اسمبلی عمران مہمند سمیت 20 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی کے مطابق دھماکے میں 25 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کیا جارہا ہیں ۔...../169
18 جون 2013 - 19:30
News ID: 431312
پاکستان کے شہر مردان میں ایک خودکش بم دھماکے میں20 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے، اس دھماکے میں تازہ انتخابات میں منتخب ہونے والے آزاد امیدوار ایم پی اے عمران مہمند بھی جاں بحق ہوگئے۔