ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کی خارجہ پالیسیوں میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوگی اور ایران کی خارجہ پالیسیاں اپنے منطقی اصولوں پر استوار رہیں گی۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے نو منتخب صدر کے کل کے انٹرویو میں تمام باتیں روشن ہوگئی ہیں ایران کی خارجہ پالیسی قومی، ملکی اور اسلامی اقدار پر مشتمل ہے اور ایران کی خارجہ پالیسی کے اقدار ثابت اصولوں پر استوار ہیں انھوں نے کہا کہ البتہ ان اصولوں پر عمل کرنے کے طریقہ کار میں تبدیلی رونما ہوسکتی ہے اور منتخب حکومتیں اس سلسلے میں اپنے طریقہ کار کو اختیار کرتی رہی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ایران کی ہمسایہ اور برادر ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کی پالیسی ٹھوس اصولوں پر استوار ہے۔
ترجمان نے ترکی اور شام کے بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران، ترکی اور شام کے بحران میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت کے خلاف ہے اور ایران کا اس بات پر یقین ہے کہ ترکی اور شام دونوں اپنے ملکی بحران کو حل کرنے کی صلاحیب رکھتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲