17 جون 2013 - 19:30
امریکی عوام سی آئی اے کی جاسوسی کے مخالف

امریکہ میں مختلف سروے رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ عوام کی اکثریت ان کے خلاف انٹلیجنس ایجنسیوں کی جاسوسی کی مخالف ہے۔

ابنا: اینٹی وار ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق گارڈیں اخبار نے امریکہ میں کئے کئے تازہ سروے کو شایع کیا ہے جس میں کہا گيا ہےکہ امریکی عوام کی اکثریت کا خيال ہے کہ نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے کردار پر نظر ثانی کی جائے۔ ادھر گیلپ انسٹی ٹیوٹ نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس کے سروے کے مطابق امریکی عوام کی اکثریت نیشنل انٹلجنس ایجنسی کی عوام کی جاسوسی کی مخالف ہے۔ ادھر سی بی ایس کے سروے کے مطابق امریکہ میں اٹھاون فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ نیشنل سکیورٹی ایجنسی کی جاسوسی کے خلاف ہیں۔ واضح رہے امریکہ کی نیشنل سکیوریٹی ایجنسی کے ایک اعلی عھدیدار نے گذشتہ ہفتے واشنگٹن پوسٹ اور گارڈین کو عوام کے ٹیپ شدہ ٹیلفون کی ریکارڈنگ دی تھی جس سے  امریکی حکومت کی عالمی سطح پر رسوائي ہورہی ہے۔ درایں اثنا مینہ سوٹایونیورسٹی کے مبصر اور تجزیہ نگار پروفیسر جمیز فیٹزر نے کہا ہےکہ امریکی حکومت برسوں سے امریکی عوام اور اقوام عالم کی جاسوسی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکام ہمیشہ اپنے عوام سے جھوٹ بولتے ہیں اور وہ ملکی سطح پر جاسوسی کے ذریعے حکومت مخالف عناصر اور انٹلجنس ایجنسیوں کی حکومت کے خلاف لوگوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲