ابنا: جرمن نیوز کے مطابق جرمن فوجیوں نے افغاں سکیورٹی فورسز کو علاقے کے انتظامات سونپنے کے لئے بغلان خالی کر دیا ہے۔ بغلان کا علاقہ نہایت اہم سمجھا جاتا ہے۔ افغانستان میں مقامی فوج اور سکیورٹی فورسز کو ملک کا انتظام سونپنے کے لئے بیرونی فوجیں بعض علاقوں کو خالی کررہی ہیں اور دوہزار چودہ تک امریکی اور نیٹو کی افواج کو افغانستان سے انخلا کرنا ہوگا۔ بغلان میں جرمن فوجیوں کا اڈہ قندوز بیس سے ستر کلومیٹر دوری پر واقع ہے اور تین برسوں قبل جرمن فوجیوں نے اسے تعمیر کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
15 جون 2013 - 19:30
News ID: 430406
افغانستان کے شمالی صوبے بغلان سے جرمنی کے دوسو فوجیوں نے انخلا مکمل ہو گیا ہے۔