15 جون 2013 - 19:30
جمہوریت عالمی سطح پر اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کا سرچشمہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جمہوریت عالمی سطح پر اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کا سرچشمہ ہے۔

ابنا:  اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جمہوریت عالمی سطح پر اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کا سرچشمہ ہے۔ عباس عراقچی نے نیشنل ٹی وی کے پانچویں چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کسی بلاک یا سیاسی طاقت سے وابستہ نہیں ہےبلکہ صرف اور صرف اپنے عوام کی حمایت سے طاقت حاصل کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے فلسطین ، لبنان، اور عراق کے مسائل میں بہتر راہ حل پیش کئے ہیں۔ ترجمان وزارت خارجہ نے گيارھویں صدارتی انتخابات کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ نئي حکومت میں ایران کے بنیادی مسائل جیسے خلیج فارس میں تین جزیروں کی ملکیت اور ایٹمی پروگرام کے بارے میں موقف میں کسی طرح کی تبدیلی نہیں آئے گي۔ عباس عراقچی نے شام کے بارے میں کہا کہ شام میں گذشتہ چند ہفتوں میں آنے والی تبدیلیاں مثبت تبدیلیاں ہیں اور شام کی فوج نے لبنان کی سرحد پر القصیر شہر کو دہشتگردوں سے آزاد کرالیا ہے اور حلب کو دہشتگردوں کے وجود سے پاک کرنے کی کوشش کررہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲