15 جون 2013 - 19:30
کراچی اور کوئٹہ میں بڑھتی دہشت گردی افسوسناک ہے : چیف جسٹس

لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری کا کہنا کراچی اورکوئٹہ میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی افسوس ناک ہے ،عدلیہ صرف فیصلے دے سکتی ہے ،اُس کے ہاتھ میں بندوق نہیں.

ابنا: لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری کا کہنا کراچی اورکوئٹہ میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی افسوس ناک ہے ،عدلیہ صرف فیصلے دے سکتی ہے ،اُس کے ہاتھ میں بندوق نہیں لاہور میں پنجاب اوربلوچستان کی ماتحت عدلیہ کے ججوں کی تقریب تقسیم اسناد میں خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس فتخار محمد چودھری نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے ،کوئٹہ اور زیارت میں ہونیوالے واقعات افسوسناک ہیں ، اُن کا کہناتھاکہ عدلیہ صرف فیصلے دے سکتی ہے ،جج حضرات کے ہاتھ میں بندوقیں نہیں ۔چیف جسٹس آف پاکستان نے عوام ملک میں قانون کی عملداری چاہتے ہیں ، عدلیہ پر اُن کا اعتماد خوش آئند ہے ۔انہوں نے کہا دہشت گردی ملک میں انتشار کا باعث بن رہی ہے ،بلوچستان ، سندھ اور کے پی کے میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات قابل مذمت ہیں۔
.......
/169