15 جون 2013 - 19:30
۲۵ ہلاکتوں پر کوئٹہ میں یوم سوگ/ بان کی مون کی طرف سے حادثہ کی مذمت

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کل ہونے والے دو دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں 25 افراد کی ہلاکت پر آج صوبے میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔

ابنا: ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں کل کے دلخراش واقعہ کی جہاں اس ملک کے صدر،وزیراعظم اور سیاسی اور مذھبی رھنماوں کی جانب سے مذمت کی جا رہی ہے وھیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بھی کوئٹہ کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران خواتین اور تعلیم دینے والوں کے خلاف تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہےاور اس قسم کے واقعات کا مقصد لڑکیوں کو تعلیم کے بنیادی حق سے دور رکھنا ہے۔واضح رہے کہ کل سنیچر کو کوئٹہ میں دو دھماکوں اور فائرنگ کے واقعے میں کوئٹہ کے ڈپٹی کمشنر اور14 طالبات سمیت 25 افراد جاں بحق جبکہ اسسٹنٹ کمشنر اور ایف سی کے کپتان سمیت 25 سے زائد افرادزخمی ہو گئے تھے۔سکیورٹی فورسز نے چار حملہ آوروں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کیا ہے۔کالعدم شدت پسند تنظیم لشکرِ جھنگوی نے دھماکے اور ہسپتال پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲