14 جون 2013 - 19:30
کوئٹہ میں آپریشن جاری، ۴ دھشتگرد ہلاک

کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس میں حملہ آوروں کے خلاف کارروائی میں 4 ایف سی اہلکار جاں بحق، 4 دہشت گرد مارے گئے، 30 یرغمالیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا، اسپتال میں ابھی سرچ آپریشن جاری ہے۔

ابنا: کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس میں حملہ آوروں کے خلاف کارروائی میں 4 ایف سی اہلکار جاں بحق، 4 دہشت گرد مارے گئے، 30 یرغمالیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا، اسپتال میں ابھی سرچ آپریشن جاری ہے۔کوئٹہ کی بروری روڈ پر واقع سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی بس میں تقریبا پونے تین بجے دھماکاہوا،جس کے نتیجے میں گیارہ طالبات جاں بحق جبکہ دیگر بائیس زخمی ہوگئیں،دھماکے میں جاں بحق اور زخمی طالبات کو بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کردیاگیا،جہاں سے انہیں طبی امداد دی جارہی تھی کہ اسپتال کے شعبہ حادثات میں اچانک دھماکے کے ساتھ ساتھ شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا،اس دوران پولیس اور ایف سی کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی،تاہم مسلح افراد کی فائرنگ کی زد میں آکر خواتین یونیورسٹی دھماکے کے واقعہ کے بعد وہاں پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عبدالمنصور کاکڑ اور اسسٹنٹ کمشنر انور علی ، ایف سی کا ایک کیپٹن اور ڈی ایس پی سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔،ڈپٹی کمشنر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسے۔سیکیورٹی فورسز نے ساڑھے تین گھنٹے سے زائدوقت کی کارروائی کے بعدحملہ آوروں کو مارنے میں کامیاب ہوگئے، دونوں واقعات میں 15خواتین جاں بحق جبکہ19زخمی ہوئیں، اِس کے علاوہ ایف سی کے چاراہلکاروں سمیت ڈپٹی کمشنرکوئٹہ انورعلی شہید ہوئے، جبکہ کمشنر کوئٹہ، ایف سی کاایک کیپٹن، ڈی ایس پی سمیت دیگر مزید افراد زخمی ہوئے،تمام کارروائی میں چار دہشت گردمارے گئے جبکہ ایک دہشت گرد کو زندہ گرفتارکرلیاگیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲