14 جون 2013 - 19:30
برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف پاکستان میں احتجاج

برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف پاکستان میں مذہبی جماعتوں نے یومِ احتجاج منایا۔

ابنا: برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف پاکستان میں مذہبی جماعتوں نے یومِ احتجاج منایا۔ برما میں مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم اور قتل عام کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ لاہور میں چوبرجی چوک پر جماعت الدعوة کے تحت مظاہرہ ہوا۔ جماعت کے سربراہ حافظ محمد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت، امریکہ اور یورپی ممالک برما میں مسلمانوں کے قاتلوں کی مدد کر رہے ہیں، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے ادارے اس کا نوٹس لیں۔ حیدر آباد میں جماعت اسلامی اور جماعت الدعوة نے برمی مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ ملتان میں جماعت اسلامی، جماعت الدعوة اور سنی تحریک نے مظاہرے کئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور قتل عام پر اقوام متحدہ کی خاموشی افسوس ناک ہے۔ گجرانوالہ میں سنی تحریک نے مظاہرہ کیا اور ٹائر جلا کر جی ٹی روڈ ٹائر بند کر دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲