13 جون 2013 - 19:30
ایران صدارتی انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کی مدت میں ۵ گھنٹے کی توسیع

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی اور بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ اسٹیشنوں میں عوام کی بڑی بڑی لائنوں کے پیش نظر پولنگ کے وقت کو ۵ گھنٹے کیلئے بڑھا دیا گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی اور بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ اسٹیشنوں میں عوام کی بڑی بڑی لائنوں کے پیش نظر پولنگ کے وقت کو ۵ گھنٹے کیلئے بڑھا دیا گیا اور پولنگ جو آج صبح 8بجے شروع ہوئی تھی اب رات۶ بجے ختم ہونے کے بجائے مقامی ٹائم کے مطابق رات کے ۱۱ تک جاری رہے گی یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے تیسری بار وقت میں اضافہ کرتے ہوئے ۱۱ بجے کو ووٹنگ ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اس وقت بھی ایرانی ووٹرز میں خاصہ جوش و خروش دکھائی دے رہا ہے۔ اور پولنگ اسٹیشنوں میں عوام  کی بڑی بڑی قطاریں لگی ہوئی ھیں۔ایران  کے کڑوڑوں ووٹرز اپنے حق رائے دہی سے آئندہ چار برسوں کیلئے نئے صدر کا انتخاب عمل میں لائیں گے۔ایران کے صدارتی انتخابات میں کل تک آٹھ امیدوار میدان میں تھے جن میں سے دو امیدوار دستبردار ہوگئے اور یوں اب چھ امیدوار وں کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہے ۔ صدارتی انتخابات کے ساتھ ساتھ بلدیاتی انتخابات بھی آج ہو رہے ہیں۔انتخابات سے قبل کرائے جانے والے رائے عامہ کے جائزوں اور سروے رپورٹس کے مطابق، گيارہویں صدارتی انتخابات میں رائے شماری کا تناسب 70فیصد سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ ایران کے انتخابی قوانین کے تحت کسی بھی امیدوار کو جیتنے کے لئے کل ڈالے گئے ووٹوں میں سے پچاس فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔ بصورت دیگر سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدواروں کے درمیان ایک ہفتے کے اندر دوبارہ پولنگ کرائی جائے گی۔ اگر صدارتی انتخابات دوسرے مرحلے میں داخل ہوئے تو 21 جون کو دوسرے مرحلے کے لئے ووٹ ڈالے جائيں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲