13 جون 2013 - 19:30
پاکستانی اسٹیبلشمنٹ،افغانستان میں قیام امن کی راہ میں رکاوٹ

افغان صدرنے الزام عائد کیا کہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کے باعث افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکاہے۔

ابنا: افغان صدرنے الزام عائد کیا کہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کے باعث افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکاہے۔افغانستان کے صدرحامدکرزئی نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کی طرح پاکستان میں بھی کسی غیرملکی کارروائی کےخلاف ہیں۔انھوں نے تحریک طالبان کے رہنما مولوی فقیر محمد کے افغانستان میں قید ہونے کی تصدیق بھی کی۔ افغان صدرنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ معصوم شہریوں پر بمباری کے خلاف ہیں۔ افغانستان کے صدر نے کہا کہ ڈرون حملوں کامعاملہ پاکستان اورامریکاکے درمیان ہےلیکن وہ ڈرون حملوں کے حق میں نہیں۔ انھوں نے اس معاملے پر وزیراعظم نوازشریف کی بھرپورحمایت کی یقین دہانی بھی کرائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲