اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق مصر کی یونیورسٹی الازھر نے اعلان کیا ہے کہ وہ مصر کے کچھ قومیت پرست علماء کی طرف سے شام میں جہاد کی دعوت دینے والے فتووں کی حمایت نہیں کرتی۔الازہر کے شیخ علی شمس نے اپنی گفتگو میں اس بات کی تاکید کہ ہے کہ الازہر مصر کے بعض علماء کے ان فتووں کی بالکل تائید نہیں کرتی جن میں انہوں نے شام میں جہاد کی دعوت دی ہے اور نہ ہی الازہر ان فتووں کے صادر کرنے میں شریک ہے۔واضح رہے کہ مصر کے سلفی مفتیوں منجملہ محمد العریفی اور یوسف القرضاوی نے ایک بیان دے کر لوگوں کو شام میں جہاد کی طرف دعوت دی ہے اور بے گناہ لوگوں کے قتل و غارت کے لیے مزید زمینہ فراہم کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
13 جون 2013 - 19:30
News ID: 429650
الازھر نے اعلان کیا ہے کہ وہ مصر کے کچھ قومیت پرست علماء کی طرف سے شام میں جہاد کی دعوت دینے والے بیان کی حمایت نہیں کرتی