ابنا: ترکي کي بر سر اقتدار پارٹي جسٹس اينڈ ڈولپمنٹ پارٹي کے نائب سر براہ حسين چليک نے نامہ نگاروں سے گفتگو ميں کہا کہ وزير اعظم رجب طيب اردوغان نے استنبول کے گزي پارک کے مظاہروں ميں شامل کچھ لوگوں سے گفتگو کے بعد کہا کہ يہ ريفرنڈم صرف استنبول شہر ميں منعقد ہوگا۔اس ريفرنڈم ميں عوام سے اپيل کي گئي ہے کہ وہ تقسيم اسکوائر پر ايک ميوزيئم کي تعميرکے حکومت کے منصوبہ يا اس ميدان کو اسکي موجودہ حالت ميں باقي رکھنے ميں سے کسي ايک کا انتخاب کريں۔واضح ہو کہ استنبول کے تقسيم اسکوائرپر موجود پارک کو خراب کر وہاں پر ايک تجارتي مرکز قائم کرنے کے اردوغان حکومت کے فيصلے کے حلاف تقريبا دو ہفتے سے بد امني پھيلي ہوئي ہے- عوام کے مظاہرے پليس کي تشدد آميز مداخلت کے سبب خوني جھڑپوں کي شکل اختيار کر گئے جس سے بد امني کا دائرہ پورے ترکي ميں پھيل گيا......../169
12 جون 2013 - 19:30
News ID: 429344
ترکي کے وزيراعظم نے استنبول ميں گزي پارک کے مستقبل کو طے کرنے کيلئے صرف استنبول ميں ريفرنڈم کرانے پر موافقت ظاہر کي ہے تاکہ اس شہر ميں حکومت مخالف مظاہروں کو ختم کيا جا سکے۔