ابنا: ترک حکومت کے خلاف وکلاء بھی سڑکوں پر نکل آئے ہیں ترکی کے مختلف شہروں میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ 13ویں دن میں داخل ہوگیا ہے پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں سے اب تک سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ترکی کے دارالحکومت انقرہ اور استنبول میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ انقرہ کے ٹونالی اسٹریٹ پر مظاہرین اکھٹے ہوئے اور حکومت مخالف نعرے لگائے، اس دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے دھوئیں کے گرنیڈ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔استنبول کے مضافات میں گیزی پارک پر قبضہ کرنے والے مظاہرین کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی۔مظاہرین نے پولیس کی بکتربند گاڑیوں اور واٹرکینز پر پتھراؤ کیا اور پیٹرول بم پھینکے اور سڑکوں پرکھڑی رکاوٹوں کو نذر آتش کیا۔پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور پانی کی توپوں کا استعمال کیا۔ ترکی کے ہزاروں وکلاء نے اپنے ساتھی وکیلوں کے گرفتاری کو حکومت کی بربریت قرار دیتے ہوئے فوری طور پر ان کی آزادی کا مطالبہ کیا ہے آج ہزاروں وکلاء نے مظاہرے میں حصہ لیا۔......./169
12 جون 2013 - 19:30
News ID: 429329
ترک حکومت کے خلاف وکلاء بھی سڑکوں پر نکل آئے ہیں ترکی کے مختلف شہروں میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ 13ویں دن میں داخل ہوگیا ہے پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں سے اب تک سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔