ابنا: ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کولوراڈو کے جنگل میں لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا، سو کے قریب گھر جل گئے اور ہزاروں افراد محفوظ مقام پر منتقل ہو گئےہیں۔ حکام کے مطابق درجہ حرارت میں اضافہ ،خشک موسم اور تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ پھیلی جس نے اب تک 7 ہزار 9 سو ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔متاثرہ علاقے کے قریب ایک جیل سے نو سو سے زائد قیدیوں کو دوسری جیل منتقل کردیا گيا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
12 جون 2013 - 19:30
News ID: 429278
امریکی ریاست کولوراڈو کے جنگل میں لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا، سو کے قریب گھر جل گئے اور ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئےہیں۔