12 جون 2013 - 19:30
انتخابات میں بھرپور شرکت عالمی سطح پر اسلامی نظام کے استحکام کی علامت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے گیارہویں صدارتی انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت کو علاقائي اور عالمی سطح پر اسلامی نظام کے استحکام کی علامت قرار دیا ہے۔

ابنا: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں آیا ہےکہ گیارہویں صدارتی انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت علاقائي اور عالمی سطح پر ایران کے اسلامی جمہوری نظام کے قومی استحکام ، سربلندی ، عزت اور قومی اتحاد کا سبب ہے۔ اس بیان میں مزید آیا ہےکہ چودہ جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات ایران اور ایرانی ملت کے دشمنوں کے مقابلے میں قومی استحکام کی علامت ہوں گے اور یہ انتخابات عالمی سامراج کی ہر طرح کی دھمکیوں اور بائیکاٹ کے مقابلے میں ایک سیسہ پلائي ہوئی دیوار میں تبدیل ہوجائيں گے۔واضح رہے کہ ایران میں چودہ جون جمعے کے دن صدارتی انتخابات ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲