11 جون 2013 - 19:30
ڈاکٹر عبدالمالک مسائل سمجھتے ہیں گورنر کی حیثیت سے انہیں میر اتعاون حاصل رہے گا

بلوچستان کے نامزد گورنر محمد خان اچکزئی نے کہاہے کہ امن وامان پاکستان کا سب سے بڑامسئلہ ہے اور بلوچستان میں خاص طور پر اس مسئلے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے نجی ٹی وی سے خصوصی انٹرویو میں صوبے کے انتظامی سربراہ اور آئینی سربراہ کے مابین ہم آہنگی کا واضح تاثر ملا

ابنا: پاکستان میں جمہوری بلوچستان اور ڈاکٹر عبدالمالک کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان میں آمریت اور جمہوریت کی اپنی ایک تاریخ ہے اور منتخب وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک کی اس سلسلے میں اپنی ایک جدوجہد ہے وہ مسائل سمجھتے ہیں گورنر کی حیثیت سے انہیں میر اتعاون حاصل رہے گا انہوں نے اس توقع کااظہار کیا کہ مجھے بھی ڈاکٹر عبدالمالک کا تعاون حاصل رہے گا ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سب سے زیادہ ضرورت اس امر کی ہے کہ بلوچستان کے معاشی حالات درست کئے جائیں انہیں بلوچستان کے مسئلے کے بین الاقوامی تناظر کا احساس بھی ہے اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے امریکی افواج کی واپسی ایک اہم معاملہ ہے اور اس کے اثرات بھی بلوچستان کے امن وامان اسکی معاشی حالت پرکریں گے اس حوالے سے انہوں نے افغانستان میں سویت یونین اوار امریکہ کی پراکسی وار کا حوالہ بھی دیا اور کہاکہ اس جنگ کے اثرات بھی ہمارے یہاں پڑے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن وامان کی بحالی کیلئے ہمیں ان عوامل کا جائزہ بھی لینا ہوگا ۔......../169