11 جون 2013 - 19:30
نیٹو کےکارواں پر مسلح افراد کےحملے میں، دس افراد ہلاک

افغانستان میں نیٹو کےکارواں پر مسلح افراد کےحملے میں دس افراد ہلاک ہوگئے ہيں۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق افغانستان کےسیکورٹی اہلکاروں نےبتایا کہ منگل کےدن صوبہ غزنی میں نیٹو کےکارواں پر  مسلح افراد کےحملے میں دس افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔
افغان حکام کےمطابق اس حملے میں چار افغان پولیس اہلکار بھی مارےگئے ہيں۔
دوہزار ایک میں افغانستان پر امریکہ کےحملے کےبعد سے اب تک بیس ہزار سےزیادہ عام شہری ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہيں جبکہ افغانستان کی تنصیبات اور بنیادی ڈھانچوں کوبھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲