ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ میں
قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر علاء الدین بروجردی نے
آج تھران میں ، ایران اور کویت کے پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے سربراہ
احمد عبدالمحسن الملیفی کے ملاقات میں عالم اسلام اور علاقائی مسائل کے حل
کے لئے دونوں ملکوں کے علاقائی تعاون پر تاکید کی ہے ، علاءالدین بروجردی
نے اس ملاقات میں کہا کہ علاقے میں امن و استحکام کی واپسی کی تنہا راہ ،
علاقے سے غیرملکی فوجیوں کا فوری انخلاء اور علاقے کی سلاقتی کی بحالی کی
ذمہ داری تمام علاقائی ملکوں کے تعاون سے آگے بڑھانا ہے ۔عبدالمحسن
الملیفی نے بھی اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے تاریخی بندھن کی طرف اشارہ
کرتے ہوئے ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے فروغ پر تاکید کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲