10 جون 2013 - 19:30
امریکی ڈرون حملوں پر تحفظات، حملےعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں

پاکستان کےصدرآصف علی زرداری نے آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے امریکی ڈرون حملوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ڈرون حملے قومی خودمختاری اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

ابنا: پاکستان کےصدرآصف علی زرداری نے آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے امریکی ڈرون حملوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ڈرون حملے قومی خودمختاری اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکرکی زیرصدارت ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے دوران آصف علی زرداری کا کہنا تھاکہ ہم نے جمہوریت کیلئے بہت قربانیاں دیں، پاکستان کی خودمختاری کاہرقیمت پرتحفظ کیاجائے گا،پاکستان کی سالمیت پرآنچ نہیں آنے دیں گےڈرون حملے قومی خودمختاری اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،ہم افغانستان میں امن اوراستحکام کے خواہاں ہیں۔ صدر زرداری کا کہنا تھاکہ انتخابی عمل کی کامیابی سے غیرجمہوری قوتوں کو بہت ذیادہ مایوسی ہوئی ہے، پارلیمنٹ نے آئین سے غیرجمہوری شقوں کونکال دیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲