9 جون 2013 - 19:30
عراق کے بحران کے حل کی ذمہ داری اس ملک کے تمام گروہوں پر

عراق کی مجلس اعلی کے سربراہ نے اس ملک کے موجودہ بحران سے نکلنے کے لئے ، عراق کے تمام گروہوں کی شراکت کا مطالبہ کیا ہے ۔

ابنا: عراق کی مجلس اعلی کے سربراہ سید عمّار حکیم نے آج اپنے ایک بیان میں اعلان کیا کہ عراق کے بحران کے حل کی ذمہ داری اس ملک کے تمام گروہوں ، سیاسی جماعتوں اور قبائیلی نمایندوں پر عائد ہوتی ہے اور سب کو مل کر ملک کو بحران سے نکلنا چاہیے ۔ یاد رہے کہ عراق کے مختلف شہروں میں بدامنی کا سلسلہ جاری اور روزانہ درجنوں افراد ان بدامنی کے واقعات میں ہلاک و زخمی ہوتے ہیں ۔...../169