ابنا: شامي دہشتگردوں نے اتوار کے روز محمد قطا نامي ايک پندرہ سالہ نوجوان کو محض اس لئے اس کے گھروالوں کے سامنے گولياں مارديں کہ اس نے اپنے ساتھيوں کے ساتھ بات چيت کے دوران دہشتگروں کے اقدامات کي مخالفت کي تھي- حلب کے رہائشي اس نوجوان کو دہشتگرد پہلے اغو کر کے لے گئے پھر اس کے محلے ميں لاکر گولياں مارديں۔شام ميں مارچ دوہزار گيارہ سے بدامني کا سلسلہ جاري ہے جس کے دوران ہزاروں عام شہري اور سيکورٹي اہلکار مارے جاچکے ہيں، حکومت شام کا کہنا ہے کہ اس کے خلاف لڑنے والے دہشتگردوں کو امريکہ، برطانيہ، قطر، ترکي، سعودي عرب اور اسرائيل کي کھلي اسحلہ جاتي اور مالي حمايت حاصل ہے- دہشتگرد گروہ شام کي حکومت کو ختم کرنا چاہتے ہيں جو فلسطين کي حامي اور اسرائيل کي مخالف ہے۔......./169
9 جون 2013 - 19:30
News ID: 428211
شام ميں سرگرم غير ملکي حمايت يافتہ دہشتگردوں نے مخالفت کرنے والے ايک نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتار ديا ہے۔