ابنا: مصری حکومت کے ایک مخالف رہنما اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سابق سربراہ محمد البرادعی نے مصر کے موجودہ صدر محمد مرسی کو ڈکٹیٹر اور مستبد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مصری عوام کو مرسی کے خلاف قیام کرنا چاہیے۔قومی نجات محاذ اور الدستور پارٹی کے سربراہ محمد البرادعی نے ایک عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد مرسی نے مصری عوام کے انقلاب کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے انھوں نے کہا کہ مصر کا انقلاب غلط اور دھوکے باز افراد کے ہاتھ میں چلا گیا ہے اور مصری کے تمام عوام کو اپنے انقلاب کو واپس لینے کے لئے متحد ہوکر قیام کرنا چاہیے۔ البرادعی نے کہا کہ ہم اتحاد کے ذریعہ اپنے انقلاب کو واپس لے سکتے ہیں۔......./169
8 جون 2013 - 19:30
News ID: 427928
مصری حکومت کے ایک مخالف رہنما اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سابق سربراہ محمد البرادعی نے مصر کے موجودہ صدر محمد مرسی کو ڈکٹیٹر اور مستبد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مصری عوام کو مرسی کے خلاف قیام کرنا چاہیے۔