8 جون 2013 - 19:30
بنغازی میں ملیشیا اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 11 افراد ہلاک

لیبیا کی فوج کے مطابق بن غازی میں وزارت دفاع کی حمایت یافتہ ملیشیا اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 11 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

ابنا: لیبیا کی فوج کے مطابق بن غازی میں وزارت دفاع کی حمایت یافتہ ملیشیا اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 11 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب مظاہرین بن غازی میں لیبیا شیلڈ بریگیڈ کے دفترکے  باہر جمع ہوئے اورملیشیا کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔عینی شاہدین کے مطابق گولیوں کی بوچھاڑ میں ایمبولینسیں وقفے وقفے سے زخمی مظاہرین کو ہسپتال منتقل کرتی رہیں۔ مظاہرین ملیشیا کے خاتمہ کا مطالبہ کررہے تھے۔......./169