8 جون 2013 - 19:30

بین الاقوامی پولیس نے اٹلی میں ایک اسرائيلی شہری کو انسانی اعضاء اسمگلنگ کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے۔

ابنا: بین الاقوامی پولیس نے اٹلی میں ایک اسرائيلی شہری کو انسانی اعضاء اسمگلنگ کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے۔ انٹر پول نے برازیلی پولیس حکام کی درخواست پر اسرائيل کے 77 سالہ مرد کو گرفتار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2010ء میں اسرائيل کے اس شہری کو برازيل میں انسانی اعضاء اسمگلنگ کرنے کے جرم میں جیل کی سزا سنائي گئی تھی  جس کے بعد وہ برازيل سے فرار ہوگیا اسرائیلی پر الزام ہے کہ وہ برازیلی شہریوں کو جنوبی افریقہ لے جانے کے بہانے سے ان کے بدن کے اعضا ی اسمگلنگ کرتا تھا اٹلی کی پولیس اس اسرائیلی کو برازیل کے حوالے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
.....
/169