7 جون 2013 - 19:30
عالم اسلام کو اتحاد و یکجہتی کی طرف دعوت دینے والی ہرآواز الہی آواز ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تہران میں قرآن مجید کے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرنے والے افراد سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: عالم اسلام کو اتحاد و یکجہتی کی طرف دعوت دینے والی ہرآواز الہی آواز ہے۔

ابنا: تہران میں قرآن مجید کے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرنے والے قاریوں، حفاظ اور دیگر اہلکاروں نے آج رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی ، اس ملاقات میں رہبر معظم  انقلاب اسلامی نے عالم اسلام کے باہمی اتحاد پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: عالم اسلام کو اتحاد و یکجہتی کی طرف دعوت دینے والی ہرآواز الہی آواز ہے اور ہر آواز جو عالم اسلام اور مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے اور انھیں  ایکدوسرے کے خلاف اکسانے والی ہو وہ شیطانی آواز ہے۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: معاشرے میں قرآن مجید کی حکمرانی امن و سلامتی اور دنیا و آخرت میں عزت و سعادت اور خوشبختی کا باعث ہے۔......./169