5 جون 2013 - 19:30
فرانسیسی وزیر خرجہ کا القصیر میں شامی فوج کی فتح کا اعتراف

فرانس کے وزیر خارجہ نے القصیر میں شامی فوجی کی دہشت گردوں کے خلاف عظیم فتح کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی فوج نے بہت سے شہروں سےدہشت گردوں کے تسلط کو ختم کردیا ہے اور شام کے صدر بہترین اور مضبوط پوزيشن میں ہیں۔

ابنا: الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے وزیر خارجہ لوران فائبس نے القصیر میں شامی فوجی کی دہشت گردوں کے خلاف عظیم فتح کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی فوج نے بہت سے شہروں سےدہشت گردوں کے تسلط کو ختم کردیا ہے اور شام کے صدر بشار اسد بہترین اور مضبوط پوزيشن میں ہیں۔فرانسیسی وزیر خارجہ نے فرانس 24 کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ القصیر پر شامی فوج کے قبضہ کے بعد دہشت گردوں کو ہتھیاروں کی سپلائی میں بڑا خلاء پیدا ہوجائے گا کیونکہ یہ شہر دہشت گردوں کے لئے بڑی اہمیت کا حامل شہر تھا۔ فرانسیسی وزير خارجہ نے کہا کہ القصیر پر شامی فوج کی فتح شام کے صدر بشار اسد کی قوی اور مضبوط پوزیشن کا مظہر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲