4 جون 2013 - 19:30

ترکی کےنائب وزیراعظم کی جانب سے معافی مانگنے کےباوجود آج چھٹھے دن بھی اس ملک میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔

ابنا: موصولہ رپورٹوں کےمطابق ترکی میں دسیوں مظاہرین کو سماجی تنظیموں میں سرگرم ہونے کی بنا پر گرفتارکرلیاگیا ہے ۔پریس ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق ترکی کی پولیس نے شہر ازمیر سے پچیس افراد کو ٹوئیٹر پر حالیہ مظاہروں کے بارے میں خبریں دینے کےالزام میں گرفتار کیا ہے ۔انقرہ اور استانبول میں پولیس نے مظاہرین پرحملہ کیا اور آنسو گیس کےگولے فائرکئے۔ترکی کے نائب وزیراعظم کی جانب سے معافی مانگے جانے کے باوجود سیکورٹی اہلکار مظاہرین پرحملہ کر رہے ہیں۔

.......

/169