3 جون 2013 - 19:30
ایران سمیت دنیا کے کئی ممالک امام خمینی (رہ) کے سوگوار رہے

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا بھر میں آج بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کی چوبیسویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہر آج بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح چوبیسیوں برسی انتہائي عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ آج ایران کے مختلف مقامات پر مجالس عزا کا اہتمام کیا گیا جن میں  بانی انقلاب اسلامی کی اسلام اور انقلاب کے لۓ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔بانی انقلاب اسلامی کی چوبیسویں برسی ميں شرکت کے لئے پوری دنیا سے امام خمینی کے ہزاروں پیرو تہران پہنچے تھے۔ برسی کےموقع پر ہونے والے پروگراموں کو کوریج دینے کے لئے دنیا کےمختلف ملکوں کے۸۰ صحافی اور نامہ نگار بھی تہران آئے ہیں۔تہران آنے والے صحافیوں میں امریکہ ، برطانیہ ، فرانس، چین ، کویت ، ترکی ، جاپان ، روس، جرمنی ، عراق ، متحدہ عرب امارات، قطر ، فلسطین ، افغانستان اورلبنان کےصحافی بھی ہیں۔ بانی انقلاب اسلامی کی برسی کے پروگراموں میں شرکت کے لئے تہران پہنچنےوالے اکثر صحافی، صدارتی انتخابات سے متعلق خبروں کوبھی کوریج دیں گے۔ایران کے علاوہ پاکستان ، ہندوستان ، عراق، لبنان ، افغانستان، بوسنیا اور پیرس میں بھی بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کی برسی منائی جانے  اور امام خمنینی رح کی خدمات کو خراج تحسین پیش کۓ جانے کی اطلاعات موصول ہوئي ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲