2 جون 2013 - 19:30
ایاز صادق، پاکستان قومی اسمبلی کے اسپیکرمنتخب

پاکستان میں قومی اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب عمل میں آگیا ہے۔

پاکستان میں قومی اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب عمل میں آگیا ہے۔ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر کے عھدے کے لئے ایاز صادق کو منتخب کیا گيا ہے اور انہوں نے آج اپنے عھدے کا حلف بھی اٹھالیا ہے۔ ایاز صادق سے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے حلف لیا۔ ایاز صادق کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے ۔ انہیں دو سو اٹھاون ووٹ ملے جب کہ تحریک انصاف کے شہریار آفریدی کو اکتیس ووٹ ملے۔ ایم کیو ایم کے ایس اے اقبال کو تئيس ووٹ ملے۔ ادھر صوبہ پنجاب کی اسمبلی کے اسپیکر نے بھی آج اپنے عھدے کا حلف اٹھالیا۔ پاکستان میں گيارہ مئي کو عام انتخابات ہوئے تھے جن میں مسلم لیگ ن کو سب سے زیادہ سیٹیں ملی ہیں۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲