2 جون 2013 - 19:30
شام کي حمايت جاري رکھنے پر زور

حزب اللہ کے رکن پارليمنٹ نے اپني تنظيم کي جانب سے شام کي حمايت کو لبنان کے دفاع کے لئے ضروري قرار ديا ہے-

ابنا: لبنان کي پارليمٹ ميں حزب اللہ کے رکن نواف موسوي نے شام ميں تکفير گروہوں کے مجرمانہ اقدامات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  حزب اللہ کے جوان فرقہ واريت اور اجتماعي قتل عام کے واقعات روکنے کي غرض سے  اسٹريٹجک شہر القصير ميں باغيوں سے جنگ کر رہے ہيں-انہوں نے شام کے بحران کو بيروني سازشوں کا نتيجہ قرار ديتے ہوئے کہا کہ شام کي جنگ امريکہ اور اسرائيل کي مشترکہ سازش ہے جس ميں بعض مغربي اور عرب حکومتيں  بھي شريک ہيں-حزب اللہ کے رکن پارليمان نے واضح کيا کہ مغربي ملکوں نے شام کے خلاف سازش کے ذريعے مسلمانوں کے اتحاد کو نشانہ بنايا ہے تاکہ مسلمانوں کو آپس ميں لڑا کر نئے مشرق وسطي کے منصوبے کو عملي جامہ پہنا سکيں-

.......

/169