ابنا: رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
عالم مجاہد ، مرحوم ومغفور آیت اللہ آقائ حاج سید جلال الدین طاہری اصفہانی کی رحلت پر ان کے تمام دوستوں اور محترم خاندان کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں ۔
مرحوم انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد اصفہان کے پہلے امام جمعہ منتخب ہوئے اور انھوں نے عرصہ دراز تک اس منصب پر اپنے فرائض کو حسن و خوبی کے ساتھ ادا کیا مرحوم کے ایک فرزند بھی انقلاب کی راہ میں درجہ شہادت پر فائز ہوئے ہیں۔
اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحوم اور ان کے شہید فرزند کے لئے رحمت و مغفرت اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرتا ہوں۔
سید علی خآمنہ ای
13/ خرداد/ 1392
.......
/169