ابنا: وزارت خارجہ کے ترجمان عباس عراقچي نے پير کو امام خميني اور خارجہ پاليسي کے موضوع پر بين الاقوامي سمينار کے موقع پر صحافيوں سے گفتگو ميں وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ قطر ميں قائم طالبان کے سياسي دفتر کے وفد کي ايران آمد سے متعلق شائع ہونے والي خبروں ميں کوئي صداقت نہيں ہے-واضح رہے کہ ہفتے کے روز بعض خبر رساں ايجنسيوں نے قطر ميں طالبان کے سياسي دفتر کے ايک وفد کي ايران آمد اور ايراني حکام سے مذاکرات کي خبريں جاري کي تھيں-وزارت خارجہ کے ترجمان نے ترکي ميں ہونے والي جھڑپوں کو اس ملک کا اندروني معاملہ قرار ديا - انہوں نے اميد ظاہر کي کہ ترک رہنما پوري ہوشياري اور دانشمندي کے ساتھ معاملے کو پرامن طريقے سے حل کرنے ميں کامياب ہوجائيں گے-
.......
/169