2 جون 2013 - 19:30
بغداد ایران کے خلاف اپنی سرزمین استعمال ہونے نہیں دے گا

عراق کی حکومت نے صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ بغداد ایران کے خلاف اپنی سرزمین استعمال ہونے نہیں دے گا۔

ابنا:  رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق عراق کے نائب وزیر اعظم حسین شہرستانی نے کہا کہ عراق ہرگز اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ صیہونی حکومت عراقی فضائيہ سے استفادہ کرکے ایران پر حملے کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل عراق کی فضائي حدود کی خلاف ورزی کا ذمہ دار ہوگا۔ عراق کے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ عراقی قومی سلامتی کونسل میں صیہونی حکومت کی جانب سے ممکنہ طور پر ایران پرحملوں کے لئے عراقی فضائي حدود استعمال کرنے کے مسئلے کا جائزہ لیا گيا ہے اور ہم نے دوست ملکوں کے توسط سے صیہونی حکومت کو اس بابت خبردار کردیا ہے۔ حسین شہرستانی نے کہا کہ عراق اس بات کی بھی ہرگز اجازت نہیں دے گا کہ اس کی سرزمین کو شام پر حملوں یا شام کے خلاف ہتھیاروں کی ترسیل کے لئے استعمال کیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲