2 جون 2013 - 19:30
نیٹو کی سپلائی لائن بند کۓ جانے کا امکان

پاکستان تحریک انصاف نے نیٹو کی سپلائی لائن بند کۓ جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ابنا: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیرین مزاری نے نیٹو کے لۓ سپلائی لائن بند کۓ جانے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں پر امریکی ڈرون حملوں کو بند کروانے کے لۓ صوبۂ خیبر پختونخوا میں نیٹو کی سپلائي لائن کو بند کرنے کا امکان پایا جاتا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی پاکستان کی قومی اسمبلی میں پاکستان کے قبائلی علاقوں پر امریکہ کے ڈرون حملوں کے خلاف ایک قرارداد منظور کروانے کی کوشش کرے گی۔شیرین مزاری نے پاکستان کے قبائلی علاقوں پر امریکہ کے ڈرورن حملوں کو ناقابل قبول قرار دیا اور کہاکہ یہ حملے فوری طور پر بند ہونے چاہئيں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲