ابنا: ترکی کے وزير اعظم رجب طیب اردوغان نے احتجاجی مظاہرین کے سامنے شکست تسلیم کرلی ہے اور یہ اردوغان کی عوام کی طاقت کے سامنےپہلی شکست ہے۔ اخبـار کے مطابق استنبول کو تقسیم کرنے والے اسکوائر سے پولیس کی عقب نشینی اور ترکی کے صدر عبد اللہ گل کی بر وقت مداخلت نے مظاہرین کے غیظ و غضب کوکنٹرول کیا۔ اخبـار کے مطابق عبد اللہ گل نے اپنے فیصلے پر عمل کرنے کی تاکید کی جبکہ مظاہرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا گيا عوام نے ترکی کے وزیر اعظم کی دھمکی کو بھی نظر انداز کرکے اپنے احتجاج کو جاری رکھا اور عوام کی طاقت کے سامنے ترکی کے وزير اعظم رجب طیب اردوغان کی عقب نشینی اس کی پہلی شکست ہے۔ اخبار کے مطابق ترکی کے مظاہروں کو ترکی کی بہار سے تعبیرکرنا مبالغہ آرائي ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ ترکی کے وزیر اعظم کو زبردست شکست ہوئی ہے اور اردوغان کے بارے میں ترک عوام کی نفرت میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے۔
.......
/169