ابنا: صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے تہران ميں افريقي ملکوں کے سفيروں سے ملاقات ميں کہا کہ آج انسانيت کو درپيش مشکلات اور مسائل کو سبھي اقوام کي مشترکہ مشکل قرارديا اور کہا کہ دہشتگردي ، من ماني پاليسياں ، اور تسلط پسندي دنيا کي سبھي اقوام کي مشترکہ مشکلات ہيں اورضرورت اس بات کي ہے کہ سب مل کر ان مشکلات کا جڑ سے خاتمہ کرنے کے لئے اقدام کريں -
اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ افريقہ قديم تہذيب و تمدن کا مالک علاقہ ہے کہا کہ اس براعظم ميں سب سے زيادہ خداداد دولت و ثروت ہے اور اس کي تہذيب و ثقافت بہت پراني ہے ليکن يہ براعظم صديوں سامراج کے تسلط ميں رہا اور اس براعظم کي اقوام اپنے بنيادي حقوق سے محروم رہيں-
صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تسلط پسند طاقتيں مختلف بہانوں منجملہ دہشتگردي ، منشيات اور ماحوليات کو بہانہ بناکر ديگر ملکوں پر دباؤ ڈالتي ہيں کہاکہ دنيا پر حکفرما موجودہ نظام ہي غير منصفانہ ہے اور اقوام متحدہ سلامتي کونسل اور دنيا پر حکمفرما مالياتي نظام ميں قوموں کے مفادات کي بنياد پر اصلاحات کئے جانے کي ضرورت ہے -
.......
/169